آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ایونٹ کی میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی۔
جنوبی افریقا نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو 15 رنز پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جس کے بعد بارش کے باعث میچ میں تعطل آیا تاہم کھیل دوبارہ شروع ہوا تو جنوبی افریقا کو 17 اوورز میں 123 رنز کا ہدف حاصل کرنا تھا۔
کپتان ایڈن مارکرم 18 رنز، ٹرسٹن اسٹبز 29 اور ہینرچ کلاسن 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مارکو جینسن 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ وہے اور میچ جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ویسٹ انڈین باولر روسٹں چیس نے 3 اوور میں 12 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیز اننگز:
ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ دو رنز پر گری جب شائے ہوپ کوئی رن بنائے بنا پویلین لوٹ گئے، کائل میئرز نے 35 رنز بنائے، نکولس پورن کی اننگز صرف ایک رن تک ہی محدود رہی۔
روسٹن چیس نے شاندار نصف سنچری بنا کر ٹیم کو اسکور کو رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، روسٹن کی 42 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز میں 2 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ آندرے رسل 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے شمس تبریزی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ، مارکو جینسن، ایڈم مارکرم، کیشو مہاراج اور رباڈا کے حصے میں ایک،ایک وکٹ آئی
میگا ایونٹ کا 50 واں میچ سر ویوین رچرڈز کرکٹ اسٹیڈیم نارتھ ساؤنڈ اینٹیگا میں کھیلا گیا۔
ویسٹ انڈیز:
کائل میئرز، شائے ہوپ، نکولس پورن، روسٹن چیس، رؤمن پاول (کپتان)، شیرفین ردر فورڈ، آندرے رسل، عقیل حسین، الزاری جوزف، گڈاکیش موتی، عبید موکائے۔
جنوبی افریقا:
ریزا ہینڈرکس، کوئنٹن ڈی کوک، ایڈن مارکرم، ہینرچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبز، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کاگیسو رباڈا، اینرچ نورٹجے، تبریز شمسی۔
Source link
www.suchtv.pk