مردوں کے حقوق کیلئے اداکارہ میدان میں آگئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے مردوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کردی۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکارہ زارا نور عباس سے سوال کیا گیا کہ وہ کون سے تین چار حقوق ہیں جو مردوں کو ملنے چاہیں؟

جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ مرد کی ذمہ داریاں کچھ کم ہونی چاہئیں، گھر میں موجود تمام افراد کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اچھے شوہر یا باپ کیلئے مصروف ہونے سے کہیں زیادہ گھر میں موجود ہونا ضروری ہے، اگر مرد کمانے کیلئے باہر زیادہ رہے گا تو وہ گھر پر وقت نہیں دے سکے گا۔

مردوں کو دیئے گئے مشورے میں زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ ریسرچ کے مطابق مردوں میں عورتوں کے مقابلے ہارٹ اٹیک کی شرح بہت زیادہ ہے لہٰذا مردوں کو اپنی صحت کا پورا خیال رکھنا چاہیے۔

انہوں نے مردوں سے درخواست کی کہ وہ سیگریٹ نہیں پیئیں کیونکہ تمباکو نوشی صحت کیلئے بہت خطرناک ہے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں