پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اب محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے۔
کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں رضوان کو وینکوور نائٹس کا کپتان مقرر کردیا گیا۔ وینکوور کے اسکواڈ میں بابر اعظم کے علاوہ محمد عامر اور آصف علی بھی شامل ہیں۔
جنوبی افریقا کے ڈیوائن پریٹورییس، نیپال کے سندیپ لمیچانے بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ وینکوور نائٹس نے رضوان کو کپتان بنانے کے اعلان میں ان نام کے ساتھ “سر” لکھا۔
وینکوور انتظامیہ کے مطابق سر رضوان زور آور بیٹنگ اور پھرتیلی وکٹ کیپنگ کے ساتھ ٹیم کو فتحیاب کرانے کیلئے تیار ہیں۔
گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ 25 جولائی سے 11 اگست تک کینیڈا میں ہوگی۔
Source link
www.suchtv.pk