مفتاح اسماعیل کی نئی سیاسی جماعت میں شمولیت

پاکستان کے سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سابق سینئر رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ 6 جولائی کو وہ باقاعدہ طور پر اپنی نئی سیاسی جماعت ’پاکستان عوام‘ کو لانچ کریں گے۔

اس سے قبل مفتاح اسماعیل نے 30 جون کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پیغام کے ذریعے نئی جماعت کا لوگو، نعرہ اور ویب سائٹ شیئر کی تھی۔

اس پیغام کے کیپشن میں مفتاح اسماعیل کا لکھنا تھا کہ ’آپ اس ویب سائٹ کے ذریعے آنے والی نئی سیاسی جماعت ’پاکستان عوام‘ میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔‘

اس پیغام کے تھریڈ میں ایک ایکس صارف نے مفتاح اسماعیل سے پوچھا کہ ’کیا ہمیں جماعت جوائن کرنے پر مفت میں کوکومو بھی ملیں گے؟‘

اس منفرد اور اپنی مثال آپ سوال کے جواب میں سنیئر رہنما نے صرف ’نہیں‘ میں جواب دیا۔

یاد رہے کہ مفتاح اسماعیل کوکومو بسکٹس کی کمپنی (بسکونی) کے مالک ہیں،

یہ بسکٹس ناصرف بچوں بلکہ بڑوں کے بھی پسندیدہ بسکٹس ہیں جو کئی بار سرخیوں کی زینت بھی بن چکے ہیں۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں