مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے تیار کردہ وفاقی بجٹ کے اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔
یہ بات مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے مالی سال کے پہلے دن عوام پر پیٹرول بم گرایا ہے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے مزید کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ سے منتخب حکومت عوامی مفاد میں فیصلے کرتی ہے، مگر اس حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں۔
Source link
www.suchtv.pk