سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 944 روپے اضافے سے 2 لاکھ 9 ہزار 534 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر اضافے سے 2344 ڈالر فی اونس ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی فی اونس قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 2364 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھی تھی۔
Source link
www.suchtv.pk