اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں فل بینچ کیس کی سماعت کرے گا تاہم جسٹس طارق محمود جہانگیری فل کورٹ کا حصہ نہیں ہونگے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کرکام کرنا چاہیے، عدلیہ کواپنا کام کرنے دیا جائے اور ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر یہ معاملہ یہاں نہ رکا تو ہم اسلام آباد میں کانفرنس بلائیں گے۔
وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل علیم عباسی نے کہا کہ جب جب عدلیہ کی آزادی پر حرف آیا ہے ہم کھڑے رہے ہیں، جج پہلے وکیل ہوتا ہے پھر جج بنتا ہے، ہمیں کسی سیاسی جماعت سے کوئی امید نہیں ہے، جب پارلیمنٹ پر قدغن لگی ہم نے آواز بلند کی، عدلیہ کو کام کرنے دیجیے، عدالتیں فیصلے کرتی ہیں ،صحیح کرتی ہیں، غلط بھی کرتی ہیں۔
Source link
www.suchtv.pk