جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر بطور سیاسی جماعت اپیل دائر نہیں کریں گے۔
سپریم کورٹ نے آج پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا اور مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا ہے۔
ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر حمتی رائے قانونی ماہرین ہی دے سکتے ہیں، جے یو آئی بطور سیاسی جماعت اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہیں کرے گی۔
مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ فیصلے سے متاثر افراد کو انفرادی طور پر اپیل سے نہیں روک سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم اور پی ٹی آئی کے ساتھ خیر سگالی کا اظہار کرتی ہے۔
جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ دونوں جماعتوں کے باہمی تعلقات میں بہتری کےلیے پیشرفت مفید ثابت ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ تحفظات کو دور کرنے کےلیے اور مذاکراتی ماحول تشکیل دینے کےلیے مددگار ثابت ہوگا۔
Source link
www.suchtv.pk