اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اگر اس طرح سیاسی جماعتوں پر پابندی لگی تو اگلی باری(ن)لیگ اور اس کے بعد پیپلز پارٹی کی باری ہوگی،بانی پی ٹی آئی سے منسوب بیان کی قانون کے نظر میں دھیلے کی وقعت نہیں۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی کا یہ اصولی فیصلہ نہیں،بے اصولی فیصلہ ہے۔
انہوںنے کہاکہ اس طرح سیاسی پارٹیوں پر پابندیاں لگائی گئیں تو اگلی باری (ن) لیگ کی ہوگی، (ن) لیگ پر پابندی کے بعد اگلی باری پیپلز پارٹی کی ہوگی۔رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے منسوب بیان کی قانون کے نظر میں دھیلے کی وقعت نہیں۔انہوں نے کہا کہ 9مئی کا واقعہ جھوٹ ہے، بانی پی ٹی آئی نے کبھی نہیں کہا کہ کسی تنصیب پر چڑھ دوڑیں،9مئی کو جس طرح بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیا گیا وہ بھی سارا ڈرامہ کیا گیا۔لطیف کھوسہ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا بیان ہے کہ میں نہ رہا تو ملک کے ٹکڑے ہوجائیں گے،سپریم کورٹ نے بھی کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے اور رہے گی۔
Source link
javedch.com