بھارتی ریئلٹی شو بگ باس 14 کی کنٹسٹنٹ و اداکارہ کویتا کوشک نے ٹی وی انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرامہ سیریل ایف آئی آر سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کویتا کوشک نے رجعت پسند، یکساں مواد، پرانی کہانیوں اور تھکا دینے والے طویل اوقات سے تنگ آکر ٹی وی انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے اب مزید ٹی وی انڈسٹری میں کام نہیں کرنا، میں مہینے کے 30 دن کام نہیں کرنا چاہتی بلکہ میں ویب سیریز یا فلموں میںکام کرنے کے لیے رضامند ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ میں دیگر ہیروئین کی طرح نہیں ہوں جو ہر دوسرے ڈرامے میں بآسانی کاسٹ ہوجاؤں، صرف چند قسم کے کردار ہیں جو میری شخصیت کے مطابق ہیں۔ مجھے مسلسل ڈائین، چڑیلوں والے کرداروں کی پیشکش ہو رہی ہے جس سے میں تنگ آگئی ہوں۔ اب میری ترجیحات تبدیل ہوگئی ہیں مجھے اب مزید ایسے کردار ادا نہیں کرنے، اس لیے ٹیلی ویژن پر کام کرنا چھوڑ رہی ہوں۔
کویتا کوشک نے ٹی وی انڈسٹری کے مواد کو انتہائی رجعت پسند ہونے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم وہ ہی کہانیاں بار بار پیش کر رہے ہیں، ایک وقت تھا جب ٹی وی پر ہر طرح کے پروگرامز ہوا کرتے تھے، ہر ایک کے لیے تفریح میئسر تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے بلکہ آج کل جو مواد ٹی وی پہر دیکھایا جا رہا ہے وہ ایک دوسرے سے نفرت کرنا سیکھا رہا ہے، نوجوان نسل کے لیے ایسا مواد واقعی بُرا ہے اور منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔
Source link
www.suchtv.pk