تاجروں کیلئے بڑی اسکیم

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تاجر دوست اسکیم کا دائرہ ملک کے 42 شہروں تک بڑھا دیا۔ تاجر دوست اسپیشل پروسیجر رولز 2024ء کے اجرا کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، ابتدائی طور پر تاجروں کی رجسٹریشن اسکیم 6 بڑے شہروں تک محدود تھی۔

اب تاجروں کو ماہانہ بنیاد پر 100 روپے سے 20 ہزار روپے تک ٹیکس دینا ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس کا تعین دکانوں کی فیئر مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کیا جائے گا، فیئر مارکیٹ ویلیو کا تعین ایف بی آر خود کرے گا۔

ایف بی آر کے مطابق ری ٹیلرز اسکیم ایبٹ آباد، اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، چکوال میں بھی نافذ کی گئی ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان، فیصل آباد، گھوٹکی، گجرات، گوادر میں بھی تاجروں کی رجسٹریشن ہوگی۔

حافظ آباد، ہری پور،حیدرآباد، اسلام آباد،جھنگ، جہلم،کراچی، قصور، خوشاب، لاہور، لاڑکانہ، لسبیلہ، لودھراں، منڈی بہاؤ الدین میں بھی تاجر دوست اسکیم نافذ کی گئی ہے۔

مانسہرہ، مردان، میرپورخاص، ملتان، ننکانہ، نارووال، پشاور، کوئٹہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ میں بھی ری ٹیلرز رجسٹریشن کے پابند ہوں گے۔

ایف بی آر کے مطابق سکھر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی تاجر دوست اسکیم نافذ کر دی گئی ہے۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں