سیف علی خان کا بڑا انکشاف

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور عرف بیبو نے انکشاف کیا ہے کہ میرے شوہر، اداکار سیف علی خان اس بات پر شکر ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مجھ سے شادی کی ہے، میری بہن کرشمہ کپور سے نہیں۔

یاد رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کو 12 سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے، اس خوبصورت جوڑی کے دو بیٹے بھی ہیں۔ کرینہ اور سیف نے 2007ء میں ڈیٹنگ شروع کی تھی، طویل عرصے تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 2012ء میں دونوں نے شادی کر لی تھی۔

یہ جوڑا کبھی کبھار اپنی نجی زندگی کی کچھ جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کرتا رہتا ہے۔

کرینہ اور سیف علی خان میں کس بات پر لڑائی ہوتی ہے؟

سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کئی سالوں سے ایک ساتھ ہیں، پھر بھی وہ ایئرکنڈیشن جیسے معمولی معاملات پر جھگڑتے رہتے ہیں۔

کرینہ گرم ماحول کو ترجیح دیتی ہیں اور درجہ حرارت 20 ڈگری پر خوش رہتی ہیں جبکہ سیف علی خان کم سے کم درجہ حرارت یعنی 16 کے لیے اصرار کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا ’دی ویک‘ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کرینہ کپور نے اعتراف کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اس جوڑی میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر اکثر اوقات جھگڑے ہو جاتے ہیں۔

اپنے اختلاف کے بیان پر زور دیتے ہوئے کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کچھ جوڑوں میں اے سی کے درجہ حرارت پر بھی طلاق ہو جاتی ہے۔

سیف علی خان کا کہنا ہے کہ ’خدا کا شکر ہے کہ میں نے بیبو سے شادی کی ہے، لو لو سے نہیں۔‘

یاد رہے کہ بالی انڈسٹری میں کپور بہنوں، اداکارہ کرشمہ لولو اور کرینہ کپور بیبو کے نام سے مشہور ہیں۔

کرینہ کپور نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جب کرشمہ کپور میرے گھر آتی ہیں تو گھر کی صورتحال مختلف ہوجاتی ہے، کرشمہ کپور عرف لولو چاہتی ہیں کہ اے سی کا درجہ حرارت 25 پر ہو، کرشمہ میرے گھر آتے ہی اے سی کا درجہ حرارت بدل دیتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس پر سیف علی خان بہت چڑتے ہیں، وہ مذاق میں کہتے ہیں کہ شکر ہے میں نے بیبو سے شادی کی ہے لولو سے نہیں کیوں کہ بیبو کم از کم اے سی کے 19 درجہ حرارت پر تو مان جاتی ہیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں