لاہور( این این آئی)ماضی کی مقبول فلمی ہیروئن ریشم نے کئی دہائیوں بعد انکشاف کیا ہے کہ ان کا اصل نام ریشم نہیں ہے، انہوں نے شوبز میں آنے کے بعد اپنا نام تبدیل کیا۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے بتایا کہ اگرچہ انہیں کئی افراد سے محبت ہوئی اور ان کا دل کئی افراد کے پیار کی وجہ سے زخمی بھی ہوا تاہم انہوں نے یہ واضح طور پر نہیں بتایا کہ ان سے کسی کو محبت ہوئی یا نہیں؟ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ان کا اصل تعلق پنجاب کے شہر فیصل آباد سے ہے، تاہم شوبز کیریئر شروع ہونے سے قبل ان کا خاندان لاہور منتقل ہوچکا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن سے ڈراموں میں مختصر کردار ادا کرنے سے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں انہیں ڈرامے میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا، جس کے بعد ہی ان کا کیریئر شروع ہوا۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کا اصل نام صائمہ ہے اور پہلے سے ہی اس نام سے شوبز میں اداکارہ ہونے کی وجہ سے انہیں اپنا نام بدلنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ جب ان کا پہلا ڈرامہ پی ٹی وی پر نشر ہوا تو اس سے قبل ہی ان کی بڑی بہن نے ان کا نام تبدیل کیا اور بڑے غور و فکر کے بعد انہیں ریشم نام دیا اور پہلے ہی ڈرامے میں ان کا نام ریشم لکھا گیا۔
Source link
javedch.com