کوئی حکمران بغیر پروٹوکول عوام میں جاکر دکھا دے، سیاست چھوڑ دوں گا، لطیف کھوسہ

گوجرانوالہ (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے چیلنج کیا ہے کہ اگر کوئی حکمران بغیر پروٹوکول عوام میں جاکر دکھائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ملک کو تین بار لوٹنے کے بعد چوتھی بار لوٹا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے پیسوں پر عیاشی کر رہے ہیں۔

تین کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ عوام بجلی کا بل ادا نہیں کر سکتے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں پروٹوکول کے بغیر کوئی حکمران عوام میں جاکر دکھا دے۔ اگر کوئی حکمران چلا جائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔انہوں نے کہا کہ جتنی جلدی انصاف ملے گا یہ ملک خوشحال ہوجائے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئی پی پیز میں اربوں کا ڈاکہ مارا جا رہا ہے۔

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں