زمان خان کی فٹنس بہتر بنانے کیلئے منفرد ٹریننگ، ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان نے فٹنس کو بہتر بنانے کی حیران کن ویڈیو شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فاسٹ بولر نے منفرد انداز میں ٹریننگ کی ویڈو جاری کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹر مٹی کے گارے میں اُتر کے رننگ کررہے ہیں۔

زمان خان نے زمان خان نے مٹی کے گارے میں فیلڈنگ کے انداز میں ڈائیونگ کی اور پش اپس بھی لگائے۔ فاسٹ بولر امریکا کی میجر لیگ میں شرکت کے بعد چند روز قبل ہی وطن واپس پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان ہے جبکہ شاہین، بابراعظم اور رضوان کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔

قبل ازیں فاسٹ بولر حسن علی کہنی کی تکلیف کی وجہ سے کاؤنٹی کرکٹ میں مکمل میچز نہیں کھیل سکے تھے، جس کے باعث انکی بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز شرکت مشکوک ہے۔


install suchtv android app on google app store



Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں