سیکیورٹی فورسز کے 3 مختلف آپریشنز میں 5 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک اہلکار نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 28 اور 29 جولائی کے دوران ضلع مہمند میں 3، ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان (ڈی آئی) خان اور جنوبی وزیرستان میں ایک ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، تنصیبات، شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ضلع مہمند میں کارروائی کے دوران پولیس کانسٹیبل ابرار حسین نے جام شہادت نوش کیا۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کر کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خارجی دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا اور یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی خارجی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں