طلاق کی خبریں! ایشوریا بیٹی اور شوہر کے بغیر بیرونِ ملک روانہ

بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ ایشوریا رائے کے اپنی بیٹی ارادھیا اور شوہر ابھیشیک بچن کے بغیر تنہا بیرونِ ملک جانے کی وجہ سامنے آگئی۔

گزشتہ کچھ دنوں سے بالی وڈ کی معروف جوڑی ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہیں سرگرم ہیں، بھارتی میڈیا پر بارہا خبریں آنے کے باوجود دونوں اداکاروں سمیت بچن خاندان کے کسی فرد نے اس حوالے سے لب کشائی نہیں کی۔

اب ایشوریا ارادھیا اور ابھیشیک بچن کے بغیر ہی چھٹیاں گزارنے بیرونِ ملک چلی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے سولو ٹرپ پر نیو یارک میں موجود ہیں اور اس بات کی تصدیق ایک مداح نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ تصویر میں کی۔

جیری رینا نامی مداح جن کے انسٹاگرام پروفائل پر ‘اداکارہ’ درج ہے، انہوں نے ایشوریا کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔

مداحوں کی جانب سے پوچھنے پر جیری نے بتایا کہ بھارتی اداکارہ نیویارک سولو ٹرپ کے لیے آئی ہیں جہاں ان سے میری ملاقات ہوئی اور میں نے تصویر لی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایشوریا رائے کے بچن ہاؤس چھوڑنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں اور امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں