اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)اے لیول کے ہزاروں پاکستانی طلباء اپنے تعلیمی مستقبل کی وجہ سے پریشان ہیں اور انہوں نے برٹش کونسل سے “اہم ” مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اے لیول کا امتحان دینے والے ہزاروں پاکستانی طلباء کا مستقبل معلق اور بے یقینی کا شکار ہوگیا ہے کیونکہ ریاضی کا پرچہ 2 مئی کو پورے ملک میں آؤٹ کر دیا گیا تھا۔ طلباء نے دہائی دی ہے کہ دوبارہ پیپر لینا ہے تو جلد لیا جائے اور سخت نہیں ہونا چاہیے، جائز سلوک چاہتے ہیں۔دوسری جانب برٹش کونسل کا کہنا ہے کہ کیمبرج نے خدشات کا اظہار کردیا ہے، ان سے قریبی رابطے میں ہیں ، جونہی اس سلسلے میں کوئی اطلاع ملے گی آپ کو بتائیں گے۔
’ او‘ لیول اور ’ اے‘ لیول کے بہت سے طلباء نے” دی نیوز” سے رابطہ کرکے ریاضی کا پرچہ آؤٹ ہونے کی شکایت کی جو کہ 2 مئی 2024 کومبینہ طور پرلیک ہوگیا تھا، طلباء نہیں جانتے کہ ان کے ساتھ انصاف کیسے ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے تو ایک آزادانہ انکوائری کی ضرورت ہے اور اگر اس میں ریاضی کے پرچے کا لیک ہونا ثابت ہوجاتا ہے تو کوئی منصفافہ طریقہ استعمال کرنا چاہیے تاکہ طلبہ کی پوزیشنز کو کسی قسم کے نقصانات سے بچاجاسکے۔ ان بچوں میں سے یک طالب علم کا کہنا تھاکہ ہم نے پورا سال دن رات محنت کی ہے اور جب امتحانی سنٹر آئے تو پتہ چلا کہ 2 مئی کو ریاضی کا پرچہ لیک کر دیا گیا تھا اس نے میرے سر میں شدید درد کردیا کیونکہ میں نے 99 فیصد پرچہ درست کیا تھا۔
Source link
dailypakistan.com.pk