لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گرمی کی شدت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امسال تعلیمی اداروں کو یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیاں کر دی جائیں گی، تاہم اس حوالے سے تاحال صوبائی حکام کی طرف سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق میڈیا میں اس حوالے سے متضاد رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ بعض میں بتایا جا رہا ہے کہ صوبائی وزیرتعلیم کی طرف سے چھٹیوں کا اعلان کیا جا چکا ہے تاہم حکومتی سطح پر اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔ بعض میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو گرمیوں کی چھٹیاں 7جون سے 19اگست 2024ء تک ہوں گی۔
Source link
dailypakistan.com.pk