لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے مختلف شہروں کو گرمی نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،گرمی کی شدت بڑھنے سے گیسٹرو اور پیٹ کی دیگر بیماریوں میں مبتلامریض رپورٹ ہورہے ہیں۔
اس ساری صورتحال میں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری پانی ابال کر پیئیں،ٹھیلوں سے کھلی اشیا کھانے پینے سے گریز کریں،سرڈھانپ کر رکھیں،پانی کے زیادہ استعمال کریں اور ہلکے رنگ کے ملبوسات کا استعمال کریں۔
طبی ماہرین کے مطابق گیسٹرو معدہ اور انتڑیوں کی سوزش کا ایسا مہلک مرض ہے جس کی علامات میں سردرد، بخار، پیٹ میں درد اور قے شامل ہے،اس مرض کی بڑی وجہ آلودہ پانی اور ناقص خوارک کا استعمال بھی ہے ۔ گرم موسم میں متوزان غذا ،پانی کا زیادہ استعمال، صفائی کا خیال اور والدین میں شعور بیدار کرکے بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔
Source link
dailypakistan.com.pk