بھارتی کامیڈین منور فاروقی کی ایک اور شادی منظر عام پر آگئی

بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور رئیلیٹی شو بگ باس 17 کے ونر منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی۔ انڈین میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ منور فاروقی نے رواں ماہ کے آغاز میں میک اپ آرٹسٹ ‘مہہ زبین کوٹ والا’ سے شادی کرلی۔

ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ منور نے دوسری شادی کرلی ہے اور وہ ابھی اس سب کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ ان کی شادی کی تصاویر کہیں نظر نہیں آئیں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ممبئی میں ہونے والی منور اورمہہ زبین کی شادی کی تقریب میں بھی جوڑے کے والدین اور کچھ قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ منور فاروقی کی پہلی شادی میں سے ان کا ایک بیٹا ہے اور جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنی پہلی شادی کے حوالے سے بگ باس میں بات کرتے ہوئے منور نے بتایا تھا کہ ان کی پہلی شادی والدین کی مرضی سے خاندان میں ہوئی جو چل نہیں سکی۔

اس کے علاوہ انہوں نے پہلی بیوی اور بچے کے حوالے سے مزید بات کرنے سے گریز کیا تھا۔

خیال رہے کہ منور فاروقی یا مہہ زبین نے ابھی تک باضابطہ طور پر شادی کا اعلان نہیں کیا ہے۔

 


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں