لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے لگا،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پرائیویٹ سکولوں میں نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی،سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے تمام سکولوں کو سخت ہدایات جاری کردی۔
نجی ٹی وی چینل 24نیوزکے مطابق پنجاب بھر کے تمام سی او ایجوکیشن کو بھی احکامات پر عملدرآمد کروانے کیلئے پابند کردیا گیا،منگل سے کسی بھی پرائیویٹ سکول کو تدریسی سرگرمیوں کی اجازت ہر گز نہیں ہوگی،چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے پر نجی سکول مالکان کو محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا،چھٹیوں کے دوران محکمہ تعلیم کے افسران سکول کا وزٹ کریں گے۔
سیکرٹری ایجوکیشن احتشام انور نے کہاہے کہ پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے خلاف ورزی پر انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی،پرائیویٹ سکول کھولنے پر والدین متعلقہ اضلاع میں ایجوکیشن اتھارٹیز کو شکایت درج کروا سکیں گے۔
Source link
dailypakistan.com.pk