اسلام آباد( خصوصی رپورٹ )تعلیم اور صحت پر جی ڈی پی کا کتنے فیصد خرچ ہوا۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں۔
تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال24- 2023 کے اقتصادی سروے کے چیدہ چیدہ نکات کے مطابق تعلیم پر 1.5 اور صحت پرجی ڈی پی کا 1 فیصد خرچ ہوا. پی ایس ڈی پی میں گزشتہ برس کے مقابلے میں منفی 2.2فیصد کمی ریکارڈ ، ٹیکس ریونیو کی گروتھ 29.3فیصدترسیلات زر میں 3.5فیصداضافہ ،شرح خواندگی 62.8فیصد رہی زراعت کے شعبے کی شرح نمو 6.25فیصد رہی اور اس میں فصلوں کی شرح نمو 11.03فیصد ، لائیوسٹاک( مویشی) 3.89فیصد ، جنگلات 3.05فیصد، مچھلی کے شعبے میں 0.81فیصد رہی ، ترسیلات زر میں 3.5 فیصداضافہ ہوا، تعلیم پر جی ڈی پی کا 1.5فیصد اخراجات ہوئے .
“جنگ ” کے مطابق جولائی تامارچ کے دوران زرعی قرضوں کی فراہمی میں 38.8فیصد اضافہ ہوا ، کھاد کی پیداوار39لاکھ57ہزار ٹن اور بیجوں کی دستیابی 6لاکھ42ہزارٹن رہی ، صنعتی شعبے کی گروتھ 1.21 فیصد رہی جس میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ منفی 0.1فیصد، ٹیکسٹائل کے شعبے کی گروتھ منفی 8.3فیصد، ایپرل 5.4فیصد ، فرنیچر 23.1فیصد، لیدر کی مصنوعات 5.3فیصد ، کھاد16.4فیصد، ادویات 23.2فیصد، کان کنی 4.9فیصد شرح نمو رہی ، جولائی تامارچ کے دوران ٹیکس ریونیو کی گروتھ 29.3فیصد، نان ٹیکس ریونیو کی گروتھ 90.7فیصد رہی ۔
Source link
dailypakistan.com.pk