وزیر اعلیٰ مریم نواز کاپنجاب کو جعلی اور غیر معیاری دواؤں سے پاک کرنے کا اعلان ،بڑی سزائیں دینے کا فیصلہ 

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبہ  پنجاب کو جعلی اور غیر معیاری دواؤں سے پاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔محکمہ صحت کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر دوائی جعلی نکلی تو محکمہ صحت کا متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا جبکہ جعلی اور غیرمعیاری دوائی بیچنے والوں کو جرمانے، قید اور کاروبار سربمہر کرنے کی سزائیں دینے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے۔

“جیو نیوز ” کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ضمیر کو جگانا اور نیتوں کو ٹھیک کرنا ہوگا ، خدا کا خوف کرنا پڑے گا، نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے ہر سطح پہ جزا اور سزا کو شامل کرنا پڑے گا۔ وزیر اعلیٰ نے ادویات کی دکانوں کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دوائی، صفائی، ڈاکٹر، طبی عملے اور علاج پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، عوام کو پتہ چلنا چاہیے کہ صحت اور علاج کے نظام میں تبدیلی آئی ہے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں