سوشل میڈیا پر مشہور شاندارموبائل جہلم کے مالکان فراڈ کے الزام میں گرفتار

سوشل میڈیا پر ’لیول کی بات نہ کر ، تو ہمارے لیول کا ہی نہیں‘ اور ’لو یو ہو گیا‘ جیسے ڈائیلاگز سے مشہور ہونے والے شاندار موبائل جہلم کے مالکان کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

دونوں بھائیوں ارباز بٹ اور تیمور بٹ کے خلاف جہلم کے علاہ مہمندہ کے رہائشی سید ابرار نے تھانہ سٹی میں درخواست دائر کی ہے۔

سید ابرار نے درخواست میں دونوں بھائیوں کو فراڈ کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

ایف آئی آر میں سید ابرار نے بتایا ہے کہ اس نے کچھ عرصہ قبل شاندار موبائل شاپ سے ایک موبائل فون خریدا اور گھر جا کر چیک کیا تو وہ غیرمعیاری نکلا۔شہری کا کہنا تھا کہ وہ موبائل واپس دکان پر لایا تو انہوں نے مجھے سے رسید لے کر ضائع کر دی اور بعد ازاں کہہ دیا کہ یہ فون ان کی

دکان سے نہیں خریدا گیا۔تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Pause

Mute
Remaining


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں