یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) نے سنگین بےضابطگیوں میں ملوث 4 ملازمین کو برطرف کردیا۔
یو ایس سی اعلامیے کے مطابق آٹے کی ترسیل، بلیک مارکیٹنگ اور دیگر سنگین بے ضابطگیوں میں ملوث ملازمین کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے سنگین بے ضابطگیوں میں ملوث 4 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق یو ایس سی نے راولپنڈی ریجن کے 4 ملازمین کو برطرف کیا ہے جبکہ دیگر 32 سے زائد ملازمین کو خلاف ورزی پر سخت سزائیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یو ایس سی اعلامیے کے مطابق ملازمین لاکھوں روپے مالیت کا آٹا چوری، بلیک مارکیٹنگ اور دیگر بےضابطگیوں میں ملوث تھے۔
Source link
www.suchtv.pk