ووڈ بریج (ڈیلی پاکستان آن لائن) کینیڈا میں کاروان شعر و سخن کے زیر اہتمام ڈاکٹر اختر سندھو کی کتاب ’’ مسلم سکھ تعلقات‘‘ کی تقریب رونمائی کا اہتمام کیاگیا۔
تقریب رونمائی میں حضرت شام، جسبیر سنگھ، آصف جاوید ، مرزا ندیم بیگ اور ڈاکٹر بلبیر سنگھ نے کتاب کو سراہا اور ڈاکٹر اختر سندھو کی تحقیق کو قابل تعریف قرار دیا، اسلامیہ کالج کے سابق پرنسپل اور سابق سفیر کرامت اللہ غوری، رانا عبدالرزاق، عظمیٰ محمود، داکٹر دلبیر اور شعیب ناصر نے ڈاکٹر اختر سندھو کو تعریفی سند پیش کی۔ اس موقع پر مقررین کی جانب سے پنجابی زبان اور ثقافت کی بحالی پر زور دیا گیا۔
Source link
dailypakistan.com.pk