پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی عدالت علاج کے دوران غفلت برتنے سے مریض کی آنکھ ضائع ہونے کے کیس میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے 3 ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور کے ایڈیشنل سیشن جج آفتاب اقبال نے درخواست پر مختصر فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے تین ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دستیاب ریکارڈ درخواستگزار کے الزامات کو سپورٹ کر رہا ہے، پولیس متعلقہ ڈاکٹروں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کرے۔
تحریری فیصلے کے متن کے مطابق تینوں ڈاکٹروں نے 2021 میں علاج کے دوران غفلت کا مظاہرہ کیا جس سے مریض کی آنکھ ضائع ہوئی۔
Source link
dailypakistan.com.pk