لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ منہاج القرآن کے زیر اہتمام ایبٹ آباد میں ”ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی“ کا کامیاب کورس اختتام پذیر ہو گیا۔ 500سے زائد خواتین و حضرات نے کورس مکمل کیا جنہیں اسناد دی گئیں۔ اختتامی تقریب سے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر ای پی ڈی حافظ سعید رضا بغدادی، علامہ جاوید القادری، علامہ محمود مسعود، علامہ سرفراز قادری، انجینئر رفیع الدین نے خطاب کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علوم القرآن کے فروغ کے حوالے سے شاندار دینی خدمات انجام دینے پر حافظ سعید رضا بغدادی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن علوم القرآن کے فروغ کی تحریک ہے۔ قرآن دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ قرآن سے ٹوٹے ہوئے تعلق کو جوڑنا اسلامک سکالرز کی اولین ذمہ داری ہے۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ قرآن وسیلہ ہدایت ہے۔ مسلمانوں کی کامیابی قرآن مجید کے ساتھ جڑ جانے میں ہے۔ حافظ سعید رضا بغدادی اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے ایبٹ آباد میں ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی کا اہتمام کیا اور سینکڑوں لوگ مستفید ہوئے۔
حافظ سعید رضا بغدادی نے کہا کہ الحمداللہ علوم القرآن کے فروغ کے لئے شہر شہر جارہے ہیں۔ اب تک 40 شہروں میں کامیاب ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی کورس منعقد ہو چکے ہیں۔ علوم القرآن کے مختلف کورسز سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔3 اگست سے 13 اگست تک جڑانوالہ میں ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی کورس کروایا جارہا ہے۔ اس کورس میں تجوید، ترجمہ قرآن، تفسیر اور عربی گرائمر شامل ہے۔
ایبٹ آباد میں اختتامی تقریب میں کمشنر ہزارہ زون سید ظہیر الاسلام اور مختلف مکتب فکر کے علمائے کرام، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ نظامت ایجوکیشن اینڈپروفیشنل ڈویلپمنٹ نے منہاج القرآن ہزارہ زون کے تعاون سے کورس منعقد کیا۔
Source link
dailypakistan.com.pk