blank

وزیراعظم شہباز شریف نے وکی پیڈیا سے پابندی فوری ہٹانے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے توہین آمیز اور غیر قانونی مواد نہ ہٹانے کی وجہ سے پاکستان میں بلاک آن لائن انسائیکلو پیڈیا وکی پیڈیا پر عائد پابندی فوری ہٹانے کی ہدایت کر دی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق وکی پیڈیا کی جانب سے اس حوالے سے کہا گیا تھا امید ہے کہ حکومت پاکستان جلد پابندی ہٹا دے گی اور معلومات سب انسانوں کے لیے کے ہمارے مقصد میں

بھرپور تعاون کرے گی۔اب وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 3 رکنی وزارتی کمیٹی کی سفارش پر وزیراعظم نے وکی پیڈیا کی سروس فوری بحال کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تین رکنی کمیٹی وزیر قانون، وزیر اقتصادی امور اور وزیر اطلاعات پر مشتمل تھی۔وزیراعظم نے وکی پیڈیا پر سے پابندی فوری ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملے پر 5 رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارت آئی ٹی کابینہ کمیٹی کی معاونت کرے گی، وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کمیٹی کی صدارت کریں گے، کمیٹی ایک ہفتے کے اندر اپنی سفارشات کابینہ کے سامنے پیش کرے گی۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں آن لائن انسائیکلو پیڈیا سروس کے حوالے سے معروف ویب سائٹ وکی پیڈیا کو گستاخانہ موا دنہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک کر دیا گیا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انتباہ کے باوجود توہین آمیز اور غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کو گزشتہ روز بلاک کردیا گیا ہے ، اس حوالے سے پی ٹی اے کے حکام کی جانب سے بھی تصدیق کردی گئی۔پی ٹی اے حکام کے مطابق وکی پیڈیا کو بلاک کرنے سے

قبل عدالتی احکامات پر ویب سائٹ سے توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر اسے ڈی گریڈ کیا گیا اور 48 گھنٹے کے لیے اس کی سروس کو آہستہ بھی کیا گیا ، وکی پیڈیا کو پورا موقع فراہم کیا گیا کہ وہ اس حوالے سے اپنا مؤقف سامنے رکھتے ہوئے توہین آمیز مواد ویب سائٹ سے ہٹائے لیکن نہ تو مواد ہٹایا گیا

اور نہ ہی وکی پیڈیا کے حکام پی ٹی اے کے سامنے پیش ہوئے۔پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ وکی پیڈیا کی سروس کی پاکستان میں دوبارہ بحالی کے حوالے سے توہین آمیز اور غیر قانونی مواد ہٹانے کے بعد ہی غور کیا جائے گا۔



Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں