blank

انڈوں کا زیادہ استعمال دل کی صحت کے لیے کیسا ہوتا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

blank

انڈوں کا زیادہ استعمال دل کی صحت کے لیے کیسا ہوتا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈوں کا زیادہ استعمال دل کی صحت کے لیے کیسا ہوتا ہے؟ اس حوالے سے ایک بحث جاری رہتی ہے ، تاہم اب امریکی اور بھارتی ماہرین نے اپنی ایک مشترکہ تحقیق میں اس سوال کا حتمی جواب دے دیا ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق بوسٹن یونیورسٹی اور فورٹیز ایسکارٹس ہارٹ انسٹیٹیوٹ نئی دہلی کے ماہرین نے بتایا ہے کہ زیادہ انڈے کھانا دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ 

 رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں ماہرین نے 2300بالغ افراد کے طبی ڈیٹا کا تجزیہ کیا ، جس میں معلوم ہوا کہ جو لوگ ہفتے میں 5یا اس سے زیادہ انڈے کھاتے رہے ان میں بلڈپریشر اور بلڈ شوگرکا لیول دوسروں کی نسبت کم رہی۔ان لوگوں میں دوسروں کی نسبت دوسری قسم کی ذیابیطس کا خطرہ بھی کم پایا گیا۔ 

انسٹیٹیوٹ کی پروفیسر ڈاکٹر اپرنا جسوال کا کہنا ہے کہ ایک صحت مند بالغ شخص کو اپنے جسم کے فی کلو گرام وزن کے تناسب سے روزانہ 0.8سے 1گرام پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔ایک انڈے سے ہمیں لگ بھگ 6گرام پروٹین حاصل ہوتا ہے۔چنانچہ ہمیں اپنے وزن کے لحاظ سے انڈے کھانے چاہئیں۔ہمیں انڈے کی زردی کم کھانی چاہیے۔ ہفتے میں صرف 2سے 3زردیاں کھائیں اور باقی انڈوں کی صرف سفیدی استعمال کریں۔

مزید :

تعلیم و صحت



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں