blank

ایلون مسک نے ٹوئٹر سے بلیو ٹک جلد ختم کرنے کا عندیہ دے دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او اور سربراہ ایلون مسک نے بلیو ٹک جلد ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر خاتون صارف نے ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ٹوئٹر پر بلیو ٹک اب ایک مذاق بنتا جا رہا ہے۔ پہلے یہ صرف مشہور شخصیات اور سیاستدانوں کو دیا جاتا تھا تاہم آج ہر ٹام، ڈک اور ہیری کو یہ بلیو ٹک دیا جا رہا ہے۔

خاتون نے مزید لکھا کہ ٹوئٹر کے تصدیقی ٹک نے اپنی افادیت کھو دی ہے۔

ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے خاتون کو جواب میں لکھا کہ لیگیسی بلیو ٹک کے نشان جلد ختم کر دیئے جائیں گے کیونکہ یہ وہ ہیں جو حقیقی طور پر کرپٹ ہیں۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں