blank

پاکستان نے ایشین جونیئر اسکواش میں بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو 0-2 سے زیر کرکے 21 ویں ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق موصولہ اطلاعات کے مطابق

بھارت کے شہر چنئی میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے یکطرفہ فائنل میں ٹاپ سیڈ پاکستان نے میزبان ٹیم کو بآسانی شکست دے کر ایک مرتبہ پھر ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے دونوں اعزازات اپنے نام کرلیے۔فائنل کے پہلے میچ میں ایشین جونیئر چیمپئن نورزماں نے اپنے حریف کو 1-3 سے قابو کیا جبکہ دوسرے مقابلے میں محمد حمزہ خان نے مدمقابل کو کسی دقت کے بغیر 0-3 سے ٹھکانے لگا کر پاکستان کو فتح دلوادی۔سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو0-2 اور بھارت نے جنوبی کوریا کو 1-2 سے مات دی تھی۔



Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں