blank

ناسا نے مریخ پر قدیم جھیل کے آثار کا پتہ لگالیا

خلائی تحقیقاتی ادارہ ناسا نے مریخ پر تحقیق کے دوران قدیم جھیل کے آثار کا پتہ لگا لیا۔

رپورٹس کے مطابق ناسا نے مریخ پر موجود چٹان پر کی جانے والی تحقیق میں ایک قدیم جھیل کے آثار پائے ہیں۔

ناسا کی روبوٹک گاڑی کو یہ آثار مریخ میں ایک ایسے مقام سے گزرتے ہوئے ملے ہیں جسے تحقیقی زبان میں ’’سلفیٹ بیرنگ یونٹ‘‘ کہا جاتا ہے۔

اس حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہاں موجود چٹانیں اس وقت بنیں جب مریخ کی سطح خشک ہوتی چلی گئی۔

ماہرین کے مطابق یہ اب تک کے مشن میں پانی اور لہروں کے واضح شواہد ہیں جو انہیں ملے ہیں۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں