blank

انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل 8 کا آغاز آج سے ہوگا

دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بن جانے والی پی ایس ایل کے نام سے معروف پاکستان سپر لیگ کا 8 واں ایڈیشن پیرسے ملتان میں شروع ہورہا ہے، افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور میزبان ملتان سلطانز کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

34 میچز پر مشتمل ایونٹ کے 11 مقابلے راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ لاہور اور کراچی میں9، 9 اور ملتان میں 5 میچز کا انعقاد طے ہے۔

پی ایس ایل 8 میں ملک کے معروف کرکٹرز کے ساتھ مجموعی طور 36 غیرملکی کھلاڑی بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

پروگرام کے تحت لاہور قلندرز، کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ہوم گراؤنڈز پر5 ،5 میچز کھیلیں گی جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، رواں سال لیگ میں تین نمائشی ویمن کرکٹ میچز بھی شائقین کرکٹ کیلیے دلچسپی کا باعث بنیں گے۔

آٹھویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے میں معروف گلوکار عاصم اظہر ، شائے گِل، فارس سفیع اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، لیگ میچز کے دوران شائقین کھیل کو بہترین نشریاتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اسپائیڈر کیمرے اور بگی کیمرے بھی ان ایکشن ہوں گے، پی ایس ایل 8 میں کراچی میں 9 میچز کا انعقاد ہوگا، جن میں 8مقابلے رات اور ایک میچ دن میں کھیلا جائے گا۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں