blank

احسان اللہ کی تباہ کن باؤلنگ، سلطانز کے خلاف گلیڈی ایٹرز 110 رنز پر ڈھیر

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے میچ میں ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر احسان اللہ کی تباہ کن باؤلنگ کے سبب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم صرف 110 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا۔

اننگز کے دوسرے ہی اوور میں مارٹن گپٹل صرف سات رنز بنانے کے پویلین لوٹ گئے جبکہ عبدل بنگلزئی بھی صرف ایک رن بنانے کے بعد عباس آفریدی کو وکٹ دے کر چلتے بنے۔

کپتان سرفراز احمد کا صفر پر آسان کیچ ڈراپ ہوا لیکن وہ اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور احسان اللہ کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کرائی گئی گیندپر بولڈ ہو گئے۔

گلیڈی ایٹرز کی مشکلات میں اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب احسان اللہ نے اپنے اگلے اوور میں جیس روئے کو آؤٹ کرنے کے بعد اگلی ہی گیند پر افتخار احمد کو بھی چلتا کردیا اور یوں 46 کے مجموعی اسکور پر مہمان ٹیم پانچ وکٹیں گنوا بیٹھی۔

عمر اکمل اور محمد نواز نے وکٹیں گرنے کے سلسلے کو کچھ دیر کے لیے روک دیا اور چھٹی وکٹ کے لیے 20 رنز کی ساجھے داری بنائی لیکن اس سے قبل کہ یہ دونوں کھلاڑی ساجھے داری میں مزید رنز کا اضافہ کرتے، 14 رنز بنانے والے نواز ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

عمر اکمل بھی ساتھی کھلاڑی کی جدائی برداشت نہ کر سکے اور اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر احسان اللہ کو وکٹ دے کر چلتے بنے جنہوں نے نسیم شاہ کو بولڈ کر کے اننگز میں پانچواں شکار کیا۔

اختتامی اوورز میں نسیم شاہ اور محمد حفیظ نے چند بڑے شاٹس کھیلے لیکن اس کے باوجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایک اوور قبل ہی 110 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، حسنین نے 22 اور حفیظ نے 18 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے جبکہ جیسن روئے 27رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 12 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لیں جبکہ ثمین گُل اور عباس آفریدی نے بھی دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں