blank

آدمی نے 2 سال میں 2 ہزار انڈے کھا کر 30 کلو وزن کم کرلیا

blank

آدمی نے 2 سال میں 2 ہزار انڈے کھا کر 30 کلو وزن کم کرلیا

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی طرح کے ڈائٹ پلانز کے ذریعے موٹاپا کم کرنے کی کوشش متعدد بار ناکام ہونے کے بعد بالآخر انڈوں کے ذریعے ایک سکاٹش شخص اپنے وزن میں حیران کن طور پر42کلوگرام کی کمی کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 34سالہ شخص کا نام روز میک فرلین ہے، جو کئی سال سے موٹاپا کم کرنے کی کوشش کر رہا تھا مگر ہر بار اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا کے رہائشی روز میک فرلین نے دیگر ڈائٹ پلانز کے ناکام ہونے کے بعد انڈوں پر مشتمل ایک ڈائٹ پلان اپنایا، جس میں پروٹین کی مقدار زیادہ تھی۔ اس ڈائٹ پلان کے تحت روز میک فرلین نے 2سال میں 2ہزار سے زائد انڈے کھائے۔ 

موٹاپے کے عروج کے دنوں میں روز میک فرلین کا وزن 114کلوگرام تھا، جس میں دو سال کے عرصے میں 30کلوگرام کمی آ چکی ہے۔ روز میک فرلین کا کہنا ہے کہ اس نے تمام پراسیسڈ فوڈز اور برگر وغیرہ کو اپنی خوراک سے نکال باہر کیا اور روزانہ 6انڈے کھانے شروع کر دیئے اور ورزش کو اپنا معمول بنا لیا۔

روز میک فرلین نے بتایا کہ پہلے ایک سال میں اس کے وزن میں 25کلوگرام کمی آئی اور دو سال بعد اس کا وزن نارمل حد تک آ گیا۔ اس کا کہنا تھا کہ پہلے میں صرف اپنی خوراک میں تبدیلی لاتا تھا۔ اب مجھے سمجھ آئی ہے کہ موٹاپے سے نجات کے لیے دراصل ہمیں اپنے لائف سٹائل میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں