blank

پشاور زلمی کی ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اب تک ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچز میں پشاور زلمی نے اپنے واحد میچ میں فتح حاصل کی تھی جبکہ ملتان سلطانز کو ایک میچ میں کامیابی نصیب ہوئی اور دوسرے میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے گزشتہ پانچ میچوں میں سے گزشتہ چار میچوں میں ملتان سلطانز کی ٹیم فاتح رہی ہے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پشاور زلمی: بابر اعظم(کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، بھنوکاراجاپکسے، روومین پاول، جمی نیشام، وہاب ریاض، خرم شہزاد، سلمان ارشاد اور سفیان مقیم۔

ملتان سلطانز: محمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، رائلی روسو، ڈیوڈ ملر، کیرن پولارڈ، خوشدل شاہ، کارلوس بریتھ ویٹ، اسامہ میر، ثمین گُل، عباس آفریدی اور احسان اللہ۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں