blank

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 8 میں ملتان سلطانز نے ہوم گراؤنڈ پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

ملتان سلطانز نے 4 وکٹوں پر 190 رنز اسکور کیے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو 191 رنز کا ہدف دیا۔

ملتان سلطان کے 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پال اسٹرکنگ اور حسن نواز میدان میں اترے، دوسرے اوور میں پال اسٹرلنگ کی صورت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ گری، اس وقت اسکور 9 رنز تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی دوسری وکٹ 32 رنز پر حسن نواز کی صورت میں گری، انہوں نے 21 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کو تیسری کامیابی 88 رنز پر ملی، کولن منرو کو اسامہ میر نے میدان بدر کیا۔ 90 رنز پر شاداب خان بھی آؤٹ ہوگئے۔

ایک جانب وکٹیں گرتی رہیں اور دوسری جانب راسی وین ڈر دوسان کھڑے رہے۔ 112 رنز پر اعظم خان بھی عباس آفریدی کی بال پر بولڈ ہوگئے۔

131 پر راسی وین ڈر دوسان بھی آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 32 گیندوں پر 49 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ساتویں وکٹ فہیم اشرف کی گری تو ٹیم کا اسکور 132 رنز تھا۔ عباس آفریدی نے ان کا شاندار کیچ پکڑا۔

اگلی ہی گیند پر عباس آفریدی نے وسیم جونیئر کو بھی آؤٹ کردیا۔

138 رنز پر ملتان سلطان کا نواں شکار ٹام کرن بنے ، اگلی ہی گیند پر احسان اللہ نے ابرار احمد کو بھی بولڈ کرکے اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ ختم کردی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 191 رنز کا ہدف دے دیا۔

ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز شان مسعود اور محمد رضوان نے کیا تاہم شان مسعود رومان رئیس کے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ہی کیچ آؤٹ ہوگئے۔

کپتان محمد رضوان اور رائلی روسو نے 91 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی، رضوان 38 گیندوں پر 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ روسو 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔

چوتھی وکٹ کی شراکت میں ڈیوڈ ملر اور کیرون پولارڈ نے 78 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ملر 52 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بنے، دیگر کھلاڑیوں میں پولارڈ 32 جبکہ خوشدل شاہ 3 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن، فہیم اشرف، شاداب خان اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

 

 

 

 


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں