blank

کومسٹس یونیورسٹی نے امتحان میں پوچھے گئے فحش سوال کی ذمہ داری کس پر ڈالتے ہوئے حکومت کو جواب جمع کروا دیا ؟ جانئے 

blank

کومسٹس یونیورسٹی نے امتحان میں پوچھے گئے فحش سوال کی ذمہ داری کس پر ڈالتے …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )کومسٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے الیکٹرک انجینئرنگ کے طلباءسے انگریزی کے پرچے میں پوچھے گئے فحش ترین سوال کی ساری ذمہ داری ایک وزٹنگ لیچکرار پر ڈالتے ہوئے انکوائری رپورٹ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بھجو ادی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے چار اور پانچ دسمبر کو امتحان میں پوچھے گئے سوال پر انکوائری رپورٹ 19 جنوری 2023 کو وزارت بھجوائی گئی جس میں ساری ذمہ داری ایک لیکچرار پرعائد کی گئی اور کہا گیا کہ اسے نوکری سے فارغ کر دیا گیاہے جبکہ اسے بلیک لسٹ بھی کر دیا گیاہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بیچولر آف الیکٹر ک انجینئرنگ کے طلباءنے جب امتحان میں سوال دیکھا تو ان کے رنگ اڑ گئے اور سوال میں طلباءسے ٹاپک پر 300 الفاظ پر مبنی مضمون تحریر کرنے کا کہا گیا تھا ۔رجسٹرار نوید احمد خان نے انتہائی قابل اعتراض سوال پوچھے جانے کے معاملے کی تصدیق کی ۔انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے سربراہ نے اگلے ہی روز میٹنگ بلائی اور فیکلٹی ممبران سے اس سوال کے بارے میں پوچھا گیا ، فیکلٹی نے اپنی غلطی تسلیم کی جس کے بعد کومسٹس یونیورسٹی اسلام آباد سے ان کو فارغ کر دیا گیا ۔

انہوں نے بتایاکہ لیکچرار کی خدمات منسوخ کر دی گئی ہیں اور ساتھ ہی طلباءسے امتحان بھی دوبارہ لیا گیاہے ،، ان کا کہناتھا کہ لیکچرار نے امتحان میں پوچھے جانے والا سوال گوگل سے کاپی کیا تھا ۔

مزید :

تعلیم و صحت



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں