blank

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے سعودی سفیر کی ملاقات

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ہے، سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا سفارت خانہ آمد پر استقبال کیا۔

ملاقات میں پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت کی گئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کے معاہدے سےمتعلق پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

فریقین کی جانب سے معاہدے کو حتمی شکل دے کر اسے مکمل طور پر فعال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی سفیر نے آگاہ کیا کہ سعودی نائب وزیر داخلہ اس معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس پراجیکٹ کے تحت حجاج کو آسان اور بلا رکاوٹ ایمیگریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی اور اس منصوبے کا جلد بڑے شہروں سے آغاز کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ کے استفسار پر سعودی سفیر کی جانب سے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائ گئ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں اور پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی سفیر کی کاوشوں کو سراہا۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں