blank

ایک ماہ تک روزانہ ایک سیب کھائیں تو کیا ہوتا ہے؟ 

blank

ایک ماہ تک روزانہ ایک سیب کھائیں تو کیا ہوتا ہے؟ 

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ماہ تک روزانہ ایک سیب کھائیں تو کیا ہوتا ہے؟ ویب سائٹ ’Reddit‘ پر اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لوسی گارشا نامی ماہر غذائیات نے بتایا ہے کہ سیب ایک متوازن غذا ہے جوغذائی اجزاء سے بھر پور ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے ’پھلوں کا بادشاہ‘ بھی کہا جاتا ہے۔سیب کھانے سے جسم کو لگ بھگ وہ تمام غذائی اجزاء مل جاتے ہیں جن کی اسے ضرورت ہوتی ہے۔ 

لوسی گارشا لکھتی ہیں کہ سیب میں ’ایپل پولی فینولز‘ پائے جاتے ہیں جو فطری اینٹی آکسیڈنٹس ہیں۔ یہ جسم سے فاسد مادوں کا خاتمہ کرتے ہیں، خلیوں کی حفاظت کرتے ہیں اور خلیوں میں عمر رسیدگی کے عمل کو سست کرتے ہیں۔باقاعدگی سے سیب کا استعمال خلیوں کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ خلیے صحت مند ہونے سے پٹھے اور جلد زیادہ لچکدار ہوتے ہیں، جلد پر جھریاں کم ہوتی ہیں اور آدمی نوجوان نظر آتا ہے۔

لوسی گارشا کا کہنا تھا کہ سیب کو کھانے سے پہلے پانی سے دھونا چاہیے اور چھلکے سمیت کھانا چاہیے۔ سیب کے چھلکے میں ارسالک ایسڈ پایا جاتا ہے جو جلد کی صحت اور تروتازگی کے لیے از حد ضروری ہوتا ہے۔ یہ ایک بہترین اینٹی ایجنگ (عمر کم کرنے والا) عنصر ہے۔ اگر ہم روزانہ ایک سیب باقاعدگی سے کھائیں تو ہم اپنی عمر سے 10سال چھوٹے نظر آنے لگتے ہیں اور ایک ماہ مسلسل سیب کھانے سے ہی آپ کو واضح فرق محسوس ہونے لگے گا۔

مزید :

تعلیم و صحت



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں