blank

8 ہفتے چینی نہ کھائیں تو جسم میں کیا تبدیلی آئے گی؟

blank

8 ہفتے چینی نہ کھائیں تو جسم میں کیا تبدیلی آئے گی؟

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) 8ہفتے تک چینی نہ کھائیں تو ہمارے جسم میں کیا تبدیلی آئے گی؟ برطانوی دارالحکومت لندن کے رہائشی کولن ونکلیووس نامی شخص نے خود پر یہ تجربہ کیا اور اس کے نتائج ویب سائٹ ’Reddit‘ پر شیئر کیے ہیں۔ کولن ونکلیووس بتاتا ہے کہ اس نے 8ہفتے تک چینی بالکل استعمال نہیں کی اور اس کے بعد دوبارہ چینی کا استعمال معمول کے مطابق شروع کر دیا۔ ان 8ہفتوں میں اس کے جسم میں کیا تبدیلیاں آئیں، ان کی تفصیل درج ذیل ہے:۔

پہلے ہفتے میں آپ کو چینی کی بہت زیادہ طلب ہوتی ہے۔ آپ کو ہر طرف سے کیک، چاکلیٹ اور دیگر میٹھی چیزوں کی خوشبو آتی ہے اور خود کو ایسی چیزوں سے روکنا بہت کٹھن ہوتا ہے۔ پہلے ہفتے میں میں چاکلیٹ اٹھاتا اور اسے کچھ دیر تک دیکھتا رہتا اور پھر واپس رکھ دیتا۔

ہفتے کے اختتام تک میری قوت ارادی کچھ بہتر ہو گئی تاہم جسمانی لحاظ سے کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔ دوسرے ہفتے میں چینی چھوڑنے کی کچھ علامات ظاہر ہونی شروع ہوئیں، سر میں درد رہنے لگا، طبیعت میں اکتاہٹ آنے لگی۔تیسرے ہفتے میں یہ علامات شدید ہو گئیں اور ان کے ساتھ مجھے تھکاوٹ رہنے لگی، تاہم چینی کی طلب کم ہونی شروع ہو گئی۔

چوتھے ہفتے میں حالت سنبھلنی شروع ہو گئی۔ ایسا محسوس ہونے لگا جیسے میرا دماغ پہلے کی نسبت بہت ’کلیئر‘ ہے۔ چینی چھوڑنے کی وجہ سے جو غنودگی اور دھندلاہٹ تھی وہ ختم ہو گئی۔ پانچویں ہفتے میں جسمانی اعتبار سے بہتری آئی، اعضاءہلکے اور ڈھیلے محسوس ہونے لگے اور میں خود کو پہلے سے مضبوط محسوس کرنے لگا۔

چھٹے سے آٹھویں ہفتے تک بہت اچھے احساسات رہے۔ لگا کہ چینی مکمل چھوڑ دینا صحت کے لیے بہتر ہے، تاہم پھلوں اور دودھ میں پائی جانے والی قدرتی شوگر آپ کی خوراک کا حصہ ہونی چاہیے۔ نویں ہفتے تک اگرچہ چینی کی طلب باقی نہیں رہی تھی ، تاہم مجھے خیال آیا کہ اگر کیک کا چھوٹا سا ٹکڑا کھا لیا جائے تو کیا برا ہے۔ 

میں نے ایک ٹکڑا کھایا اور پھر تمام پرہیز دھرا کا دھرا رہ گیا اور میں نے پہلے کی نسبت کہیں زیادہ چینی کھانی شروع کر دی، جس کے نقصانات بھی اٹھائے۔ اس تجربے سے میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ کسی بھی چیز میں اعتدال پسندی ہی بہترین عمل ہے۔ کسی بھی چیز کی زیادتی یا کسی بھی چیز سے مکمل اجتناب ٹھیک طرز عمل نہیں ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں