blank

آئی ایم ایف کا پاکستان پر پیشگی اقدامات کیلئے مسلسل دباؤ ، شرح سود میں بھی اضافےکا مطالبہ کردیا

blank

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایم ایف نے پاکستان سے مانیٹری پالیسی میں سختی کرنے پر اصرار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گذشتہ روز ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان کی جانب سے اسٹاف لیول معاہدے کی تکمیل کے لیے کوششیں کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کو پیشگی اقدامات بروقت کرنےکے لیے مسلسل دباؤ کا سامنا ہے، آئی ایم ایف نے مانیٹری پالیسی سخت کرنے پر اصرار کیا ہے۔مانیٹری پالیسی سخت کرنے سے شرح سود بڑھنےکا خدشہ ہے، اسٹیٹ بینک کی بنیادی شرح سود اس وقت 17 فیصد ہے جب کہ آئی ایم ایف کی جانب سے شرح سود میں مزید 2 فیصد اضافےکا مطالبہ کیا جارہا ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے مہنگائی کے حساب سے مانیٹری پالیسی میں سختی کے لیے دباؤ دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق میٹنگ میں پاکستان نے آئی ایم ایف کو پیشگی اقدامات سے آگاہ کیا، پاکستان نے دوست ملکوں کی فنانسنگ پربھی بریفنگ دی، چین کے ساتھ ری فنانسنگ پر بریفنگ میں چین کے 700 ملین ڈالر کے ری فنانسنگ فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو متحدہ عرب امارات سے 1.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ پر بھی بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ آئی ایم ایف کو متحدہ عرب امارات اور قطرکی اسٹاک مارکیٹ میں حصص کے ذریعے فنانسنگ سے بھی آگاہ کیا گیا۔ورچوئل میٹنگ میں پاکستان نے جون تک زرمبادلہ کے ذخائرکے اہداف کی حکمت عملی بھی پیش کی۔

موضوعات:

blank
یہ سرکس

ائیر انڈیا بھارت کی 91سال پرانی ائیر لائین ہے‘ یہ کمپنی رتن ٹاٹا نے 1932ء میں بنائی تھی‘ تقسیم کے بعد حکومت نے اس پر قبضہ کر لیااور یہ اسے پی آئی اے کی طرح چلاتی رہی لیکن پھر 28 جنوری 2022ء کو ٹاٹا گروپ نے سوا دو بلین ڈالر میں ائیر انڈیا دوبارہ خرید لی اور صرف ایک سال ….مزید پڑھئے‎

ائیر انڈیا بھارت کی 91سال پرانی ائیر لائین ہے‘ یہ کمپنی رتن ٹاٹا نے 1932ء میں بنائی تھی‘ تقسیم کے بعد حکومت نے اس پر قبضہ کر لیااور یہ اسے پی آئی اے کی طرح چلاتی رہی لیکن پھر 28 جنوری 2022ء کو ٹاٹا گروپ نے سوا دو بلین ڈالر میں ائیر انڈیا دوبارہ خرید لی اور صرف ایک سال ….مزید پڑھئے‎



Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں