blank

زندگی میں بہار لانے کا موقع،گل احمد کی لان کلیکشن 2023ء آپ کے طویل انتظار کے بعد بالآخر مارکیٹ میں آگئی 

زندگی میں بہار لانے کا موقع،گل احمد کی لان کلیکشن 2023ء آپ کے طویل انتظار کے …

کراچی (پروموشنل ریلیز) موسم سرما کے خاتمے کے ساتھ روشن اور خوشیوں بھرے رنگوں کے ساتھ زندگی میں بہار لانے کا موقع دوبارہ آ پہنچا ہے۔ یہ لان کا سیزن ہے، وقت آ گیا ہے کہ اپنی وارڈروب میں موجود سردیوں کے گہرے رنگ کے کپڑوں کو تبدیل کریں۔ دھوپ کی شادمانی سے لبریز اس موسم کا حظ اٹھانے اور اس موسم کی مناسبت سے رنگین ملبوسات کی خوبصورت پاکستانی روایت کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔

فیشن کی دلدادہ خواتین! گل احمد کی لان کلیکشن 2023ء آپ کے طویل انتظار کے بعد بالآخر آن لائن اور اِن سٹورز، دونوں جگہوں پر دستیاب ہو چکی ہے۔ چنانچہ گل احمد لان کے نظر کو خیرہ کردینے والے خوبصورت رنگوں اور عمدہ ترین کپڑے پر دلکش ڈیزائنز سے لطف اندوز ہونے کے لیے تیار ہو جائیں۔گل احمد کی لان آپ کی آزمودہ ہے۔ اس کا کپڑا سکڑتا ہے نہ ہی اس کے رنگ مدھم پڑتے ہیں۔حتیٰ کہ بارہا دھونے کے بعد بھی گل احمد کی لان کے رنگ اسی طرح روشن اور چمکدار رہتے ہیں۔اس سیزن کی لان حقیقت میں لوگوں کے دل موہ لینے والی ہے۔

جو لوگ نہیں جانتے انہیں بتاتے چلیں کہ اس سال کی گل احمد لان کلیکشن تین مختلف انداز کے ساتھ مہیا کی گئی ہے۔ ”چنری کولیکشن (Chunri Collection)، سمر ایسنشل(Summer Essential) اور پریمیئم لان کلیکشن(Premium Lawn Collection) صارفین کو من پسند ملبوسات کے انتخاب کیلئے وسیع آپشنز فراہم کرتے ہیں۔ ٹربیوٹ ٹو مدرز کلیکشن اور ونٹیج (Vintage)گارڈن کلیکشن ہرگز نظر اندازنہیں کی جا سکتیں۔

اپنی وارڈروب کو گل احمد کی لان 2023ء کے ساتھ سجانے کے لیے تیار ہو جائیں۔آئیے اس سال کی لان کلیکشن پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

چنری کلیکشن

چنری کلیکشن 2023ء جس قدر اس سیزن میں پرکشش اور دلکش ہے، پہلے کبھی نہ تھی۔ پہلی بار گل احمد کی طرف سے خوبصورت چنری پرنٹس اور خوبصورت رنگوں کے حسین امتزاج کے ساتھ ’اَن سلے‘ لہنگے اور ساڑھیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔گل احمد کی جانب سے نئی متعارف کروائی گئی کلیکشن میں کلاسک تھری پیس لان سوٹ دستیاب ہوں گے جو پرنٹ اور کشیدہ کاری دونوں صورتوں میں مہیا ہوں گے۔ شیفون دوپٹوں کے ساتھ تھری پیس سوٹ، ساڑھیاں اور لہنگے بھی دستیاب ہیں۔

blank

سمر ایسنشل کلیکشن

گل احمد کی سمر ایزینشل کلیکشن 2023ء میں خوبصورت ٹو پیس اور تھری پیس لان سوٹوں کی وسیع ورائٹی دی گئی ہے۔ یہ سمر ایسنشل کلیکشن جتنی پرکشش ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ اس بار گل احمد اَن سلی ساڑھیاں پہلی بار متعارف کرا رہا ہے۔اس کلیکشن میں ہلکے رنگوں اور نہایت خفیف ڈیزائنز استعمال کیے گئے ہیں اور وہ بھی بہت مدھم ٹون میں۔اس کلیکشن میں تمام خواتین کی پسند کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

blank

سمر پریمیم کلیکشن

جو خواتین کم قیمت ملبوسات میں خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں، پریمیم کلیکشن 2023ء  ان کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ اس کلیکشن میں جو آپشنز دیئے جا رہے ہیں وہ مختلف ایونٹس اور تقریبات میں خوبصورتی کے ساتھ پہنے جا سکتے ہیں۔اس کلیکشن میں ہمیشہ کی طرح بہترین کپڑے پر منفرد رنگوں اور دلکش کشیدہ کاری کا استعمال کیا گیا ہے۔اس میں دوپٹے کی وسیع ورائٹی بھی دی جا رہی ہے، جس میں سے آپ اپنی پسند کے دوپٹے کا انتخاب کر سکتی ہیں۔ اس کلیکشن میں شیفون، پیپر کاٹن، نیٹ، جیکوارڈ، وون لان، ڈوبی سٹرپڈ یا آرگینزا کے دوپٹے شامل ہیں۔

blank

ٹربیوٹ ٹو مدرز کلیکشن

پاکستان بھر کی خواتین کے روزمرہ استعمال کے لیے اس کلیکشن میں شامل ملبوسات بہترین انتخاب ہیں۔اس کلیکشن میں سنگل پیس اور تھری پیس سوٹ دستیاب ہیں،جو خواتین کو معمول کی زندگی میں نئے اعتماد اور احساس سے نوازتا ہے۔اس میں ڈیجیٹل پرنٹ سے کشیدہ کاری تک والے سوٹ شامل ہیں۔ اس کلیکشن میں کچھ ایسے ملبوسات ہیں جنہیں دیکھ کر خواتین خود کو انہیں خریدنے سے روک نہیں پائیں گی۔

blank

ونٹیج گارڈن کلیکشن

ونٹیج گارڈن کلیکشن میں کلاسک سٹائلز میں سالڈ بیس پر وسیع ورائٹی دستیاب ہے۔ ٹو پیس اور تھری پیس کے ایسے ملبوسات اس کلیکشن کا حصہ ہیں کہ خواتین خود کو روک نہ پائیں گی۔ اس کلیکشن میں کلاسک سٹائلز کو جدید ٹچ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، جو کسی بھی رسمی تقریب میں پہنے جا سکتے ہیں۔اس کلیکشن کے ملبوسات اگرچہ پاکستان بھر کی لڑکیوں کے لیے بہترین آپشن ہیں۔تاہم اس میں ہر کسی کے لیے کچھ نہ کچھ ہے۔

blank

گل احمد کی لان آپ کے قریبی سٹورز پر اور آن لائن gulahmedshop.comپر آپ کے لیے دستیاب ہے۔ ابھی گل احمد سٹور کا رخ کریں اور اپنے پسندیدہ سوٹ حاصل کریں۔

مزید :

لائف سٹائلتعلیم و صحتاہم خبریں



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں