blank

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کیچ میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بغیر کسی جانی نقصان کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ 22 فروری کی شام کو کیا گیا، 23 فروری کی صبح سکیورٹی فورسز نے فالو اپ آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو بھی برآمد ہوا۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں