blank

چارج سنبھالتے ہی ڈپٹی کمشنر بھکران ایکشن، ڈسپنسر معطل، ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری ، قبرستان میں بھی صفائی کروا دی

blank

چارج سنبھالتے ہی ڈپٹی کمشنر بھکران ایکشن، ڈسپنسر معطل، ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس …

بھکر (ویب ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمداعوان  چارج سنبھالتےہی متحرک ہوگئے ، رورل ہیلتھ سنٹر دلیوالا کا اچانک دورہ  کیا، عملے کے بارے میں درست معلومات فراہم نہ کرنے پر ڈسپنسر کو معطل اور  ڈیوٹی ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

بعدازاں  سول ویٹرنری ڈسپنسری کہاوڑ کلاں  جا پہچنے جہاں  ڈسپنسری پر لائے گئے جانوروں کے طریقہ علاج کا موقع پر معائنہ کیا اور  ریکارڈ رجسٹر پر درج ٹیلی فون نمبرز پر کال کرکےان افراد سے رابطہ کیاجو اپنے جانوروں کا ڈسپنسری سے علاج کرا کر لے گئے تھے اور ان سے ہونیوالے سلوک اور علاج معالجہ کی سہولیات بارے استفسارکیا۔

ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فرائض سے غفلت برتنے والے ہرگز کسی رعایت کے مستحق نہیں، مریضوں کو علاج معالجہ کی طبی سہولیات فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے دیگر محکمہ جات کی طرح شعبہ صحت پر بھی خصوصی توجہ مرکوز ہے، مراکز صحت پر انسپکشن کا عمل جاری رکھیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور میں غفلت و کوتاہی پر بھی سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے قبرستان کی صفائی نہ ہونے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے ایم سی سٹاف کو ہدایت کی کہ قبرستانوں میں کوڑا کرکٹ کو فی الفور ختم کریں یہ ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ بھی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسانوں کی آخری آرام گاہ کے تقدس کو پامال نا ہونے دیا جائے۔ انہوں نے قبرستان کے قریبی گھروں کے مکینوں سے بات چیت کی اور کہا کہ  قبرستان کی حرمت کا خیال رکھیں ، یہاں  کوڑا کرکٹ کے ڈھیر نہ بننے دیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ مسائل مکمل طور پر ختم نہیں کئے جاسکتے مگر انہیں کم تو کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحتعلاقائیپنجاببھکر



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں