blank

کراچی کنگز کی شکست، وسیم اکرم کے غصے پر شنیرا بھی حیران

پی ایس ایل 8 میں بھی کراچی کنگز کی شکستوں کا سلسلہ دراز ہوتا جارہا ہے جسے دیکھ کر وسیم اکرم کو غصہ آگیا۔

پی ایس ایل 8 میں گزشتہ روز کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ ایونٹ میں یہ اس کی چوتھی شکست ہے۔

کراچی کنگز کی شکست پر وسیم اکرم غصہ آگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وسیم اکرم نے غصے میں آکر پہلے اپنے سر پر ہاتھ رکھے اور پھر سامنے رکھی کرسیوں کو لات دے ماری۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے وسیم اکرم کے غصے والی ویڈیو پر حیرانی والا ایموجی شیئر کیا ہے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store



Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں