blank

مریم اورنگزیب کا عمران خان پر طنز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما مریم اورنگزیب نے چئیرمین پی ٹٰی آئی عمران خان پر تنقید کرہوئے کہا ہے کہ ہارے ہوئے بگڑے بچے کی حالت قابل دید ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ سازشوں کے ان داتا نے گاڈ فادر فیض اور حواریوں کی مدد سے عروج پایا۔

انہوں نے کہا کہ ہارے ہوئے بگڑے بچے کی حالت قابل دید ہے، آپ کا اقتدار ڈوب چکا، آپ کا چیخنا بنتا ہے، جو ہار چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کے عدلیہ پر حملوں کا واحد مقصد الیکشن سے فرار ہے: عمران خان

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ کل تک سیاہ اور سفید کے مالک اور ان کے کارندے اب کسی کام کے نہیں، کچرے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں