blank

لیونل میسی نے فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

گزشتہ سال قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھانے کے بعد ارجنٹائن کے اسٹار لیونل میسی نے 2022 کا فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا، انہوں نے یہ اعزاز دوسری بار حاصل کیا ہے۔

پیر کو پیرس میں فیفا ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سال 2022 کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

مینز فٹبالر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں فرانس کے امباپے، کریم بینزیما اور لیونل میسی کے مابین سخت مقابلہ تھا۔ تاہم میسی نے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

میسی کی کپتانی میں ارجنٹائن نے گزشتہ سال فیفا ورلڈکپ جیتا جبکہ اسٹار فٹبالر نے اپنے ملک اور مختلف کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے سال 22-2021 میں 49 مقابلوں میں 27 گولز کیے۔

ایوارڈ جیتنے کے بعد میسی نے کہا کہ’یہ حیرت انگیز ہے، یہ ایک زبردست سال رہا، میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں یہاں ہوں اور یہ ایوارڈ جیتا، ساتھی کھلاڑیوں کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا’۔

میسی نے مزید کہا کہ میں نے اپنا خواب پورا کرلیا، جس کی میں اتنے عرصے سے امید کر رہا تھا۔ بہت کم لوگ اسے حاصل کر پاتے ہیں اور میں خوش قسمت ہوں۔

 


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں